جب قیامت قریب ہوگی

Views


رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:

جب قیامت قریب ہوگی



  •   تو ریشمی لباس کی کثرت ہوگی، تجارت بہت بڑھ جائے گی۔
  •   مال و دولت میں اضافہ ہوگا، دولتمند اپنی دولت پر فخر کریں گے۔
  •   گناہ عام ہوجائیں گے، بچوں کی حکومتیں ہوں گی، عورتیں بڑھ چڑھ جائیں گی۔
  •  بادشاہ ظالم ہوں گے، ناپ تول میں کمی کی جائے گی۔
  •   آدمی کسی کتے یا خنزیر کو پالنے کو اپنی اولاد کو پالنے سے بہتر سمجھے گا۔
  •  بڑوں کا احترام ختم ہو جائے گا، چھوٹوں پر رحم نہیں کیا جائے گا، ناجائز بچے زیادہ ہوں گے۔
  •  آدمی سڑک کنارے سرعام زنا کرے گا اور کوئی شریف آدمی اسے دیکھے گا تو (اس کی غیرت صرف اتنی ہی ہوگی) کہے گا: تم سڑک سے ہٹ کر یہ کام نہیں کرسکتے؟
  •   لوگوں کے دل بھیڑئیے کی طرح ہوں گے اور اوپری لباس بھیڑ کی طرح شریفانہ ہوگا، یہ لوگ اس دھوکہ دہی کے زمانے کے شریف لوگ ہوں گے۔

(البحر الرائق شرح کنز الدقائق، جلد 4، صفحہ 5465)

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے