![]() |
| دہلی دھماکہ ۳مسلم ڈاکٹروں سمیت ۴افراد کو رہا کردیا گیا۔ نہیں ملا ثبوت |
دہلی دھماکہ ۳مسلم ڈاکٹروں سمیت ۴افراد کو رہا کردیا گیا۔ نہیں ملا ثبوت
قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے دہلی کے لال قلعہ بم دھماکہ معاملے میں پوچھ گچھ کے بعد چار افراد کو رہا کر دیا ہے، کیونکہ ان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا۔ ان میں تین ڈاکٹر شامل ہیں: ڈاکٹر ریحان، ڈاکٹر محمد اور ڈاکٹر مستقیم، جو الفلاح یونیورسٹی سے وابستہ تھے۔ چوتھا شخص ہریانہ کے نُوح سے گرفتار کھاد کا تاجر دینیش سنگھلا ہے۔ یہ چاروں افراد میوات علاقے سے تعلق رکھتے ہیں اور مرکزی ملزم ڈاکٹر عمرالنَبی کے رابطے میں تھے، لیکن تحقیقات میں کوئی ڈیجیٹل یا دیگر ثبوت ثابت نہیں ہو سکا۔
این آئی اے ان کی نگرانی جاری رکھے گی، جبکہ تحقیقات کا دائرہ وسیع ہوتا جا رہا ہے۔ اب تک میوات سے سات افراد کو حراست میں لیا گیا تھا، جن میں سے چار کو رہا کیا جا چکا ہے۔



0 تبصرے